اسلام آباد (ناصر چشتی )بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں اہم ڈویلپمنٹ ،بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ، آئیسکو، فیسکو اورگیپکو کے سی او اوز کو احکامات جاری کردیئے گئے، نجکاری کے پہلے مرحلے میں اہم ڈویلپمنٹ ، فیسکو اورگیپکو کے سی او اوز کو احکامات جاری ، زرائع کے مطابق تینوں ڈسکوزمیں نئی تعیناتیاں کرنے ، ملازمین کو پروموشن یا نئی مراعات دینے سے قبل بھی اجازت لینا ہوگی ،کمپنیاں مالی یا قانونی ذمہ داریوں سے متعلق معاہدے کرنے سے پیشتراجازت لینے کی پابند ہوں گی۔