لاہور (نیوزرپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی ٹنڈو محمد خان کے امیر پیر مسلم جان سرہندی سے پیر سلمان جان سرہندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیر عاصم جان سرہندی، پیر اشفاق خان سرہندی، پیر فضل احمد جان سرہندی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔