• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹرا ساؤنڈ کے جدید تکنیک کااستعمال ناگزیر ہے، ڈاکٹر معاذ بن بادشاہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ماہرین امراض معدہ وآنت نے علاج اور تشخیص کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اینڈوسکوپک اور الٹرا ساؤنڈ کے جدید تکنیک کے استعمال کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ وہ پرائم ٹیچنگ ہسپتال، پشاور میڈیکل کالج کے شعبہ معدہ و آنت کے زیر اہتمام صوبے کے پہلے عالمی اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ سیمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمپوزیم میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین معدہ و آنت نے شرکت کی۔ ڈاکٹر معاذ بن بادشاہ، ڈاکٹر کرسٹوفر بال، ڈاکٹر محمد صالح، ڈاکٹر بخت بلند، ڈاکٹر مسلم عتیق، ڈاکٹر امجد سلامت، ڈاکٹر محمد عمران، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ، ڈاکٹر عدیل الرحمٰن، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور ڈاکٹر شہزاد امیر برطانیہ نے سمپوزیم سے خطاب کیا۔ ماہرین انڈو سانک کی سہولیات سے بہتر استفادے کے لئے افراد کار کی تربیت، معیار کی بہتری اور سہولیات کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر ارباب محمد کاشف خان، ڈاکٹر میاں شاہ یوسف اور ڈاکٹر نعمان خان نے بھی خطاب کیا۔
پشاور سے مزید