• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بیس بال، آرمی کا ڈبل کراؤن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)26ویں قومی مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی اس نے ایونٹ میں ڈبل کرائون حاصل کیا۔ فائنل میں واپڈا کو 0 ـ 4 سے شکست ہوئی۔ جبکہ خواتین بیس بال میں بھی آرمی کی ٹیم چیمپئن بنی۔ مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے، خواتین میں واپڈا کی گل فیروزہ اور آرمی کی سعدیہ بی بی بہترین بیٹر اور پچر رہیں۔

اسپورٹس سے مزید