• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی، ڈھائی ماہ سے اضافے کا رجحان جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگ سکی،مسلسل ڈھائی ماہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

 سال 2025کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک میں چینی اوسط پندرہ روپے تریسٹھ پیسے اور گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی کی اوسط قیمت بائیس روپے بیالیس پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو چون روپے ستائیس پیسے فی کلو پرپہنچ چکی ۔

 سر کاری دستاویز کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 15روپے 63پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا اور گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت 22روپے 42پیسے فی کلو بڑھی-

سال 2025کے آغاز پرملک میں چینی کی اوسط قیمت 138روپے 64پیسے اور اڑھائی ماہ قبل چینی کی اوسط قیمت 131روپے 85پیسے فی کلو تھی جو بڑھ کر اب154روپے27پیسے فی کلوپر پہنچ چکی۔

اہم خبریں سے مزید