• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشروب ساز کمپنیوں نے 5 سال میں صرف لاہور سے اڑھائی ارب گیلن پانی نکالا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان میں مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے گزشتہ 5سال میں صرف لاہور سے مجموعی طور پر 2ارب 60کروڑ گیلن پانی زمین سے نکالا۔ پارلیمنٹ کو فراہم کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ اور ملتان کا اس حوالے سے جزوی ڈیٹا جبکہ پنجاب کے باقی علاقوں سے ڈیٹا بالکل ہی فراہم نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ سال کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 19کروڑ پچاس لاکھ گیلن زیرزمین پانی نکالا گیا۔ ملتان سے ایک کمپنی نے چھ سال میں ایک ارب تین کروڑ چالیس لاکھ جبکہ ایک اور کمپنی نے 26کروڑ گیلن، دوسری نے ایک کروڑ چالیس لاکھ گیلن پانی زمین سے نکالا۔
اہم خبریں سے مزید