کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی عام انکلوژر میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے مخصوص باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا، باکس کی مالیت 4لاکھ امریکی ڈالرز ہے اور اس باکس میں 30نشستیں ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں شیڈول میچز کے اضافی ٹکٹس میں شائقین کیدلچسپی عروج پر ہے۔26ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کیلئے ویب سائٹ پررسہ کشی جاری ہے۔ اتوار کو آئی سی سی نے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا تھا۔ آن لائن خریداری میں 20 سے30ہزار شائقین منتظر رہے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی لمحوں میں فروخت ہوگئے بنگلہ دیش، بھارت اور نیوزی لینڈ بھارت میچ کیلئے فی الحال ٹکٹس آن لائن موجود ہیں۔