• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی غزہ کیلئے 24 ویں امدادی کھیپ العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے برادر عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کر رہی ہے ، پاکستان کا ایک اور خصوصی طیارہ 55 ٹن امدادی سامان لے کر اتوار کو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ۔ امدادی سامان میں موسم سرما کے خیموں کے ساتھ ساتھ ترپال اور خیمے بھی شامل ہیں۔قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو آگے بھیجنے کے لیے مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید