کراچی(اسٹاف رپورٹر )واٹر کارپوریشن نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کوبقایا جات کی مد میںرواں ماہ اب تک 28کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس واٹر کارپوریشن سید افتخار علی شاہ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر رواں ماہ اب تک ملازمین کو فیفو فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کے تحت اور ایمپلائز کی مد میں 28 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہے جس میں پنشن اور گریجویٹی سی پی فنڈ ایل پی آر ہاؤس بلڈنگ میرج لون اور متوفی ملازمین کے ورثاء کو فنانشل اسسٹنس سمیت میڈیکل پرمیشن کیس سپلیمنٹری بلز میڈیکل ہسپتال / انسٹیٹیوٹ شامل ہے انہوں نے بتایا کہ میئر نےہدایت کی ہے کہ بیواوں کو ترجیحیبنیادوں پر ادائیگیاں کی جائیں جس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔