لاہور(خبرنگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی چئیر پرسن صاحبزادی وسیمہ عمر اور ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ترقی کیلئے ہم اپنی بھرپور خدمات فراہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر احسان بھٹہ کی بطور سیکرٹری انڈسٹریز اعلی خدمات کے باعث انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر کیا۔