• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالا ئی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری ہوئی ، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 4،پٹن 3، میر کھا نی ، چترال اور دیر میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 8،کالام ، گوپس منفی 4، بگروٹ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید