• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ تجارتی حجم سو ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، آذر سفیر خضر فرہادوف

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 100 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اور ان شاء اللہ اسے مزید آگے لے کر جائیں گے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تجارتی مرکز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سیکریٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک ، احسن بختاوری، ارحم احسن بختاوری ، زرغام شاہ ، افتخار عباسی عبدالرحمان صدیقی ،ناصر چوہدری اور بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد بھی شریک تھی ۔ انجم عقیل خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔خالد اقبال ملک نے ظفر بختاوری اور احسن بختاوری کی بشنس کمیونٹی کے لئےخدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ظفر بختاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت سفارتی امیج بھی اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم کی محنت سے معیشت کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ ظاہر عباسی ہاجرہ ثاقب،اسحاق سیال ،ذوالقرنین عباسی ودیگر بھی موجود تھے ۔
اسلام آباد سے مزید