کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔
حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔