• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی خاتون قتل، 2 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ تاوان مانگا تھا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یوسف پلازہ کے علاقے سے دو روز قبل اغوا ہونے والی خاتون کی لاش سرجانی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں واقع مکان سے مل گئی، اغواء کرکے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا،مقتولہ اور اس کا شوہر کارساز پر واقع میوزیم میں ٹک شاپس پر ملازمت کرتے تھے، پاکستان رینجرز (سندھ) اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے گلشن نور سرجانی ٹاؤن سے خاتون کے اغوا میں ملوث 2 ملزمان وسیم اور نیکسن کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی لاش بھی برآمد کر لی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ 15فروری 2025کو ملزمان نے سحر فاطمہ نامی خاتون کو تاوان کی غرض سے اغواء کر کے حسن بروہی گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں ایک کرائے کے مکان میں رکھا اور مغوی خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کرویڈیو بنا کر مغویہ کے والد کو بھجوائی اور ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے مغوی خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی۔مقتولہ اور ملزم وسیم کی سات آٹھ برس سے دوستی تھی۔این این آئی کے مطابق ملزمان نے ویڈیو بنا کر خاتون کے والد کو بھجوائی اورایک کروڑ تاوان مانگا تھا ، خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ مقتولہ کے شوہر نے یوسف پلازہ تھانے میں درج کرائی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید