• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری قابل مذمت، فوری رہا کیا جائے، سید زین شاہ

کراچی (اسٹاف رپور) صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی دہشتگردی کے جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےکہا کہ غلام مرتضی جتوئی کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے جی ڈی اے عوام کے جائز حقوق ،مطالبے اور موقف سے دستبردار نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے حکم پر پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید