• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی اسٹرینتھ نمبر تین پر بیٹنگ، وہیں کھیلنا چاہیے، محمد عامر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری اسٹرینتھ نئی گیند کرنا ہے اگر مجھے یہ نہیں دیں گے تو میری پرفارمنس میں فرق آئے گا۔ اسی طرح بابر اعظم کی اسٹرینتھ نمبر تین ہے اس کو پتا ہے کہ وہاں سے اننگز کو کیسے آگے بڑھانا ہے۔ ایک انٹر ویو میں محمد عامر نے کہا کہ اوپنر کا کردار ٹی 20 میں چل جاتا ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ میں کردار ہی مختلف ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم کو نمبر تین پر ہی رہنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر پا رہے تو چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھلاکر خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ محض تین میچز کیلئے کیریئر کو خطرے میں ڈالنا بے وقوفی ہوگی کیونکہ انجری کے ساتھ وہ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکیں گے۔ اگر سائیڈ اسٹرین انجری ہے تو چھ ہفتوں سے قبل مکمل ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

اسپورٹس سے مزید