کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ اس نے ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرلیا۔ریان ریکلٹن نے57،ٹونی ڈی زور زی نے55،وان ڈر ڈوسن نے62،ایڈن مارکرم نے54 اور پیٹر مولڈر نے42 رنز بنائے۔ نیاز خان نے75 اورمہران ممتاز نے45 رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں پاکستان شاہینز نے 323 رنز بنائے۔ محمد ہریرہ 110 اور امام الحق 98 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ویان مولڈر 3 اور مارکو یانسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شام کو ہلکی بارش ہوئی لیکن میچ جاری رہا۔ادھردبئی میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ شاہینزنے203 رنزکاہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد حارث نے 70 رنز بنائے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش ٹیم39ویں اوورز میں202رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ۔