لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کی رہائشی عظمی بخاری نامی خاتون نے 2023میں آشنا عمران سے مل کر اپنے شوہراکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر کے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول کو قبرستان میں دفنادیاتھا۔ملزمان واردات کے بعد سے روپوش تھے نواں کوٹ انوسٹیگیشن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔