• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی زیورات موٹرسائیکل ،موبائل سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 40مقدمات درج کرلیے،نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقے احمد کا موبائل نامعلوم ملزمان نے چھین لیا ،تھانہ الپہ کے علاقے مجاہد سے تین مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے فرحان سے دو نامعلوم ملزمان نقدی پندرہ ہزار سمیت موبائل لوٹ کر فرار،محمد اجمل کا موبائل چھین لیا ،تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد آصف کو مسلح ملزمان نے دس ہزار سے محروم کردیا ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد یاسر کا موبائل چھین لیا ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد حماد سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے عمیر بن اکرم سے ڈاکو نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سمیت دو موبائلزفونز لوٹ کر فرار،تھانہ کپ کے علاقے محمد روف سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد شکیل سے مسلح ملزمان نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرار جبکہ قیصر خان ، ثاقب مقبول ، صالح محمد ، طاہر مشتاق ، راو شکیل ، طالب حسین ، محمد عمران ، خلیل الرحمن ، عدیل نواز ، جاوید اقبال ، ممتاز حسین ، زاہد احمد، علی حمزہ ، محمد اعجاز ،حارث قیوم ، طاہر محمود ، غلام محمد ، علی اکمل فرحان علی ،ناصر مخزن علی اکبر ،صادق بٹ ،محمد فہد ، نعیم شہزاد،عبدالصمد نیازی ، عدنان ، اللہ بخش ، شان ، عالم شیر ،حسینہ بی بی اور علی شان کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید