• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کی روک تھام کیلئے مارکیٹس میں مستقل کیمپ قائم کردئیے،کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات آپریشن اور پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید تیز کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا۔ یہ احکامات انہوں نے ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے،کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کا ملبہ صاف کرکے بازاروں میں یکساں برینڈنگ کی جارہی ہے۔تجاوزات کی روک تھام کیلئے مارکیٹس میں مستقل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔چاروں اضلاع میں نئی یادگاریں تعمیر کرنے کا آغاز ،سرکاری اداروں کی دیواریں پینٹ کی جائیں ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹر قائم ،وارڈز اپ گریڈیشن کیلئے نجی سیکٹر کی مدد لی جائے۔پارکس اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ڈیجیٹل ٹریفک سگنل سسٹم دیگر اضلاع میں بھی لانچ کیا جائے۔ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مہم تیز کردی گئی ہے۔بازاروں اور چوکوں کی بیوٹیفیکشن کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ملتان:ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی اور بریفننگ دی۔
ملتان سے مزید