• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجہ چہارم ملازمین کو ورک مین قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے فورتھ کلاس ملازمین کو سول سرونٹ کی بجائے ورک مین قرار دینے سے متعلق رٹ درخواست کی 13 مارچ تک ملتوی کردی کیونکہ اسمیں کچھ قانونی نکات کی وضاحت ہونا ضروری ہے۔ فاضل عدالت نے نوٹیفیکیشن پر پہلے ہی عملدرآمد روکتے ہوئے سٹے جاری کردیا تھا۔ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شہباز علی رضوی نے اج ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے جبکہ پٹیشنر کے کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ اور میڈیکل آفیسر کی فائنل رپورٹ کو ریکارڈ پر لائیں۔ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے 17 اے کے تحت دائر کردہ چھ رٹ درخواستوں کی گزشتہ روز سماعت کی اور دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے عدالت عالیہ کے حکم اور تمام واجبات وصول کرنے کے باوجود میپکو نے علی پور کے شہری عابد حسین کا بجلی کا گھریلو کنکشن بحال نہیں کیا عدالت نے فوری طور پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل رانا غلام حسین کو طلب کیا اور میپکو کے ملک مرید حسین کو حکم دیا کہ وہ 18 فروری کو تحریری جواب جمع کرائیں کہ کنکشن بحال نہ کرنے میں کیا امر مانع ہے۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس حسن رضا کاظمی نے ملتان کے گل فردوس کی رٹ درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے پیرا وائز کمنٹس طلب کیے ہیں ۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے، بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید