اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) اسلام آ باد پولیس نے 24 پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 3,279پتنگیں اور 240ڈوریں برآمد کر لیں۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول اور آہنی مکہ ، 3ملزموں سے 1080 گرام چرس ، 5لٹر شراب ،آراے بازار ،وارث خان پولیس نے 2ملزموں سے 160 پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔