• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 ہزار میگا ریٹیل اسٹورز، فروخت کا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں FBR نظام سے منسلک کرنا لازمی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نےملک بھر میں 40ہزار میگا ریٹیل سٹوراور ان سے منسلک آئوٹ لیٹ کی اصل فروخت کا ریکارڈ24گھنٹوں کے اندر حاصل کرنے کےلیے ٹیئر ون ریٹیلرز کے سیلز ٹیکس قوانین مزید سخت کردیئے ہیں اور ٹیئرون کےتمام بڑے ریٹیلرز کی سیلز کو ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ 24گھنٹوں میں منسلک اور فراہم کرنالازمی قرار دے دیا ہے ، ، ملک بھر میں ٹیئر ون ریٹیلرز کے 11ہزار برانڈ ز ہیں اور ایف بی آر کے ساتھ ٹیئرون کے 40ہزار میگاآئوٹ لیٹس منسلک ہیں اور ایف بی آر کو ان میگاسٹورز کی فروخت کا ڈیٹاکے حصول میں کئی روز لگ جاتےہیں اس کےلیے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم کر دی ہیں تاکہ ان آئوٹ لیٹس کی فروخت کا ڈیٹا 24گھنٹوں کے اندر ایف بی آر کو موصول ہوجائے ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ٹیئرون ریٹیلرز کی فروخت کا تمام ڈیٹا موصول نہیں ہورہا اس لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہےاور بروقت اور درست ڈیٹا موصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ ٹیئرون ریٹیلرز کو سیل کیا جائے گا، اس کےلیے ایف بی آر نے ایس آر او 164(1) 2025جاری کر دیا ہے،پی او ایس سسٹم کے تحت فروخت کا درست ڈیٹا فراہمی میں تاخیر کرنے پر آئوٹ لیٹ سیل کیے جائیں گے ، ایس آر او میں ایف بی آر نے سٹورز کو ڈی سیل کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا ہےجس کے تحت کمشنر ان لینڈر یونیو کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ رولز کی خلاف ورزی پر آئوٹ لیٹ کو جرمانہ عائد کرے اورجرمانے کی ادائیگی کے 24گھنٹوں میں ڈی سیل کرنے کے آرڈر دیئے جائیں گے اور سافٹ ویئر سے متعلقہ تمام خامیوں کو سٹور دور کرے گا ۔

اہم خبریں سے مزید