• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسی معیشت، کونسی مہنگائی میں کمی، حکومت بازاروں میں ہمارے ساتھ چلے، تحریک انصاف

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت کونسی معیشت چل رہی ہے‘مہنگائی کہاں پر کم ہوئی ہے‘حکومت کا جو شخص کہتا ہے مہنگائی کم ہوگئی ہے‘ آجائیں بازار چلتے ہیں، قوت خرید لوگوں کے ہاتھ سے نکل گئی ہے‘بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی تک رسائی بند کرکے ان کا رابطہ دنیاسے منقطع کردیاگیاہے ‘دونوں کو قید تنہائی میں رکھاگیاہے اورجیل مینوئل کے مطابق ملنے والی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر‘ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب‘ سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارااصولی موقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں‘ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں‘حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا‘ابھی بھی وقت ہے‘وہ فیصلے کریں جس میں سب کی فلاح ہو۔بانی پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کی حیثیت سے آرمی چیف کو خط لکھا‘عمران خان کے خط کو پاس آن کیا جارہا ہے‘خط پر کوئی خاطر خواہ عمل نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید