اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جو ان دنوں گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل میں مصروف ہیں کیا فضل الرحمٰن گرینڈ اپوزیشن تشکیل /مطلوبہ مقاصد میں کامیاب ہو سکیں گے ؟
انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر کے پی کے ،کے سابق وزیر اعلیٰ کی میزبانی کی۔ قومی اسمبلی میں مولانا کا خطاب سیاسی غم و غصے ، مایوسی اور احساس محرومی کی غمازی کرتا تھا ۔
26ویں آئینی ترمیم کے’’ ہیرو‘‘ کاموجودہ سیاسی صورتحال میں ’’زیرو‘‘ ہونے کا تاثر کیوں پیدا ہو رہا ہے؟حکومت کو سیاسی ، پارلیمانی اور آئینی طور پر مضبوط و مستحکم کرنے والے آج اسے سبوتاژ کرنے پر کیوں مجبور ہوئے۔