اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹ نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہیں اور الائونسز ترمیمی بل 2025کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ پانچ بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے گئے‘ بل کی منظوری پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور شور شرابہ کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر چیخنا شروع کردیا۔ ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید احتجاج ‘ شور شرابے اور نعرے بازی کے باوجود12 منٹ کے دوران دیوانی عدالتیں ترمیمی بل سمیت 5بلزمنظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پیر کو سینیٹر دنیش کمار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹ کی تنخواہوں اور الانسز میں اضافے سے متعلق بل پیش کیا گیا۔