کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے شعبہ بزم گل کی جانب سے 5 فروری کے موقع پر ملک بھر میں "ہفتہ یکجہتی کشمیر" منایا جس میں بزم گل ممبرز اور دیگر طالبات کو کشمیر کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ملک بھر میں 35 سے زائد مقامات پر یکجہتی کشمیر پروگرامات منعقد کروائے گئے اور مجموعی طور 2500 سے زائد بچیاں ان پروگرامز میں شریک ہوئیں۔