کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر سفر کرنے والے شہریوں کو ٹریفک پولیس موبائل ورکشاپ کی سہولت فراہم کر دی گئی،پولیس کے مطابق صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک پیک آوور زکے دوران سفر کرنے والے شہریوں کی سڑک پر خراب ہونے والی گاڑیوں کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے موجود رہے گی۔