• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت 17 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں 17اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔ سینئر صحافی حامد میر، پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید