• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: کمسن بچوں سمیت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

میرپورخاص (رپورٹ؛ سید محمد خالد) سول اسپتال کے ایڈز علاج مرکز میں ایچ آئی وی سے متاثرہ نئے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے، نئے رجسٹرڈ کیسز میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے۔ اینٹی ریٹرو وائرس (اے آر ٹی) سینٹر یا ایڈز علاج مرکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 94 نئے ایچ آئی وی مریض رجسٹر ہوئے۔ جن میں 38رجسٹرڈ مریضوں کی عمریں چار سال تک ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال نومبر میں نئے رجسٹر مریضوں کی تعداد 21 ہے۔ جن میں پانچ بچے چار سال تک کی عمر کے ہیں۔رواں سال جنوری میں ایچ آئی وی میں مبتلا 12 نئے مریض رجسٹر کئے گئے ہیں۔ ان مریضوں میں چھ مریض چار سال تک کی عمر کے ہیں۔ ایچ آئی وی سے کم عمر بچوں کے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انچارج ایڈز سینٹر ڈاکٹر لیکھ راج مہیشوری کا موقف ہے کہ اس حساس مسئلے پر سینئر افسران کی جانب سے انہیں کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایچ او، ڈاکٹر امجد اعظم نے جنگ کے نمائندے سے بات چیت میں کہا کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے علاج کیلئے صرف کراچی اور میرپورخاص میں مراکز ہیں۔ میرپورخاص کے ایڈز علاج سینٹرپر پورے اندرون سندھ کا بوجھ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید