• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں قافلے پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم کے علاقے بگن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پرگزشتہ روز کئے گئے حملےمیں 5سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوا، جبکہ 15افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں لانس نائک قابل خان، لانس نائک عبدالرحمٰن، لانس نائک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حوالدار عظیم، نائک توصیف، نائک نیاز محمد اور لانس نائک ہارون شامل ہیں۔سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پھنسے ہوئے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہے تھے کہ اچانک مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید