اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (راولپنڈی کمانڈ) نے سٹاف پر چھٹی کے بعد بغیر اجازت دفتر میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی،اس حوالے سے گزشتہ روز تمام مقامی شعبوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، اکاونٹس آفیسر (اے این) سی ایم اے (آر سی) راولپنڈی بشیر احمد طاہر کے دستخطوں سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (راولپنڈی کمانڈ) نے تمام شعبوں کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔