• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”سن میرے دِل“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ”سن میرے دِل“ کی آخری قسط بدھ کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی یہ دیدہ زیب کہانی کیا انا کی ضد سے آگے بڑھ کر پائے گی محبت کا ادراک، عمار کے ستم اور حمشہ کی چال بازیوں سے مجروح ہوتی صدف کی روح کو کیسے ملے گا قرار، کیا عمر بھر کا روگ بن کر رہ جائے گی محبت کی یہ خوبصورت داستان یا اپنے اپنے دِل کی آواز سن کر دو محبت کرنے والے عشق کی منزلوں کو بنائیں گے تا بناک؟۔ ڈرامے کی عکس بندی حسیب حسن کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید