اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کی قراردادکی متفقہ طورپرمنظور کرلی ، یہ قرار داد منگل کو منظور کی گئی ، اجلاس صدارت ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے کی ۔ وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان امیر مقام نے ایوان میں قراردادپیش کیاور کہا کہ کشمیرکامسئلہ کسی فردواحد یاسیاسی جماعت کانہیں پورے پاکستان کاہے ۔ قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ ہرسال 5فروری کویوم اظہاریکجہتی کے موقع پرپوری قوم اپنے کشمیربہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاجاسکے، جموں وکشمیرکاتنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرسب سے قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔