• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں مینارٹی کارڈ کی تقسیم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں مینارٹی کارڈ کی تقسیم کا آغاز، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے رضا ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنرمحمدعلی بخاری،اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز شیخ طارق رشید،جاوید اختر انصاری ،رانا اعجاز نون اور بابر شاہ نے بھی اقلیتی مرد و خواتین میں مینارٹی کارڈز تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں 6 سو سے زائد مینارٹی کارڈز اقلیتی برادری کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے،اگلے مرحلے میں تحصیلوں میں بھی مینارٹی کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔
ملتان سے مزید