• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں16اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں16اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اضلاع کی انتظامیہ کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی، بیسن، سیب، کیلا وغیرہ پر سبسڈی دی جائے گی جس کیلئے ماڈل/ رمضان بازاروں میں سہولت کاونٹرز ہوں گے۔ راولپنڈی ضلع میں رمضان المبارک کیلئے تاحال منصوبہ بندی کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید