کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور وں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف چالان دیا جا رہا ہے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہیں،ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر، ٹرک، واٹر ٹینکر، ایکسٹرا سیٹر رکشوں، فینسی نمبر پلیٹ، رنگین شیشوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی رکشا اسٹینڈ، کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔