کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں پولیس اور وکلا کے تنازع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی گئی، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، اس موقع پر آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کے جائز مطالبے کو فوری طور پر تسلیم ، ایس ایس پی حیدرآباد کے فوری تبادلے کو یقینی بنایا جائے،ہڑتال کی کال کے باعث جزوی طور پر وکیلوں نے کام روکا، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔