• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر امن احتجاج کرنیوالے طلبہ پر تشدد قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بلڈنگ میں جمعرات کوہونے والے افسوسناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی کونسل کی بلڈنگ میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ فیسوں میں اندہوناک اضافہ کے خلاف اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے پر امن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جنہیں قابض مئیر کراچی مرتضی ٰوہاب کے احکامات پر سٹی وارڈنز نے تشدد کا نشانہ بنایا، مستقبل کے مسیحاؤں کو دھکے دئیے گئے انہیں زدوکوب کیا گیا، سندھ سرکار اور اسکے قابض مئیر کو متنبہ کرتے ہیں اگر طلبہ کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایم کیو ایم طلبہ کے ساتھ احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی، کے ایم سی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے اور طلبہ پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے عدالت عالیہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے سو موٹو ایکشن لے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید