کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی 27ہائی رسک یونین کونسلوں میں 22 فروری سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ سال سے کم عمر 562,163بچوں کو اورل پولیو ویکسین دی جائے گی، جبکہ چار ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے 521,953 بچوں کو فریکشنل ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین جدید اور بے درد جیٹ انجیکٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے دی جائے گی،کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مسلسل پایا جاتا ہے۔