ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پاکستان کی سابق صدراور ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ابھی تبدیلی کو بہت دیر ہے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کے داماد ملک ضمیر حسین اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنے مرضی پروپیگنڈے پھیلائیں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔