• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد گرفتار، دو کلو سے زائد چرس، شراب برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نیوملتان پولیس نے ملزم کامران سے 5لیٹر شراب دہلی گیٹ پولیس نے ملزم خضر حیات سے 1160گرام چرس قطب پور پولیس نے ملزم ممتاز سے 1380گرام چرس جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوا افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوہاری گیٹ پولیس کو کلیم عباس نے بتایا کہ میری بیٹی کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے دھوکہ دہی سے جعلی نکاح کرانے اور نوسربازی سے نقدی و موبائل لیکر رفوچکر ہونے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید