ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈسٹرکٹ میں کانسٹیبلزاور لیڈی کانسٹیبلزکی بھرتی،جسمانی پیمائش کا عمل جاری،بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اس سے قبل منعقدہ دوڑ کے مرحلے میں 5025امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 2247امیدوار کامیاب قرار پائے،کامیاب امیدواروں میں 373لیڈی کانسٹیبلزبھی شامل ہیں، بھرتی کے عمل کی نگرانی آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن منج بطور چیئرمین کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان بطور سیکریٹری اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر کھچی بطور ممبر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، جسمانی پیمائش کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔