• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ رجسٹرارکا کوٹ ادو کا دورہ،عوامی شکایات کی سماعت

ملتان (سٹاف رپورٹر )وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ رجسٹرار محمود خان مہے نے گزشتہ روز کوٹ ادو کا دورہ کیا اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام کی شکایات کی سماعت کی، انہوں نے تحریری شکایات موصول کرتے ہوئے 50 سے زائد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں جس پر شکایت کنندہ کو مختلف بلوں کی مد میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقوم واپس کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر موجود ایکسیئن میپکو لیہ افضل جوئیہ اور کوٹ ادو خان محمد کو موقع پر ہی 08 سے زائد بجلی کے کنکشن کی فوری بحالی کے احکامات صادر کیے۔
ملتان سے مزید