ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں مسجد سےایک ماہ کا بچہ ملنے پرپولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ،سمن پل قادرپورراں مسجد میں ایک بچہ زندہ حالت میں موجود پایا گیا جس کی عمر تقریباً ایک ماہ معلوم ہوئی ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچہ کو اپنی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن نرسری منتقل کردیا گیا اور وقوعہ کی بابت تفتیش شروع کردی ۔