• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کینٹینر پھٹنے کا معاملہ ،ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر) فہد ٹاؤن میں گیس کینٹینر پھٹنے اور 20افراد کے جانبحق ہونے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ میں نامزد 12ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22فروری تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے پولیس تھانہ مظفراباد کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا تھا جب کہ ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی ہے ، ملزمان میں راشد ، محسن ، غلام مرتضیٰ ، ذیشان علی ، اکرم صابری ، رحمت علی ، غلام عباس ، شبیر احمد ، ملک علی جان ، عرفان یاسین اور ندیم شامل ہیں تھانہ مظفر آباد پولیس نے 8 نامزد جبکہ 7 نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا گیس کینٹیر دھماکہ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ملتان سے مزید