ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد توقیر سے دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر پانچ ہزار سمیت موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے محمد عارف سے چار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی پچاس ہزار و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد مدنی اور اللہ کے موبائلزفونز اور نقدی جھپٹا مارکر ملزمان چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد یاسین سے مسلح ملزمان نے بکرا مالیت 87ہزار چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے راشد سے تین ملزمان نے نقدی 56ہزار وموبائل سے محروم کردیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جواد احمد سے تین مسلح دس ہزار سمیت تین موبائلزفونزلوٹ لیے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے مبشر حنیف سے نامعلوم ملزمان دس ہزار و موبائل لے گئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقےمحمد تسلیم سے مسلح ملزمان نے میڈیسن مالیت 3لاکھ لوٹ لی جبکہ عبدالرزاق ،منور حسین ، محمد سہیل ، مرید حسین ،ارسلان اکرم ،ملک طاہر ،احمد فراز ،اللہ دتہ اشرف ،اختر عباس ،ناصر ، محمد مظہر ماجد ،محمد ندیم ، محمد شہزاد ،محمد عامر ،فیصل سعید اور محمد داود کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔