• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی سالانہ تقریب، 10مستحق لڑکیاں پیا گھر سدھار گئیں ، تقریب رخصتی میں ملتان،اسلام آباد اور لاہور سے بھی روٹیرین نے شرکت کی،اس موقع پر 10مستحق بچیوں کو جہیز کا سامان جب کہ ہر دلہن کو صدر مبشر درانی اور خواجہ قاسم کی جانب سے 15ہزار سلامی دی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روٹری کلب آف ملتان کے صدر مبشر درانی،خواجہ محمد حسین،ممتاز علی بابر نے کہا کہ روٹری کلب آف ملتان پانچ سال سے سالانہ احتماعی شادیوں کی تقریبات منعقد کررہا ہے اور اب تک 50بچیوں کی شادیاں کراچکے ہیں ، تقریب میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد علی ہاشمی ڈپٹی ڈائریکٹر معظم علی خان،،عمران الطاف، خواجہ ندیم مظہر،سمیرا نذیر، میاں عالمگیر جمیل خان،عزیز احمد شیخ،عدنان چغتائی، ملک مسرور حیدر،خواجہ محمد عثمان،سہیل خان ملیزئی، ڈاکٹر ایم اے بلال،راؤ جمشید علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید