ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے متاثرہ مریضوں کا ادویات کی عدم دستیابی پر مظاہرہ کیا ، متاثرہ مریضوں نے مین گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی،ان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں حکومتی عدم توجہی کے باعث شعبہ ڈائیلسز مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہوگیا ڈائیلسز کے لئے استعمال ہونیوالی ادویات اپرومین انجکشن،سرنجز،پارٹ اے ہارٹ بی فیسچولہ وغیرہ نشتر ہسپتال انتظامیہ مہیا نہیں کررہی، جس کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کو باہر سے مہنگے داموں ادویات لینی پڑی رہی ہیں اور مریض ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں ،مگر شنوائی نہیں ہورہی ، مریضوں کا کہنا تھا کہ ہم سب غریب لوگ ہیں اور ادویات نہیں خرید سکتے ہمارا وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ڈائیلسز میں استعمال ہونیوالی ادویات مہیا کی جائیں ۔