• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کی کارروائیاں، کئی علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عزیز ہوٹل چوک ڈبل پھاٹک چوک اور پرانے پل کےاطراف، وہاڑی روڈ لکڑ منڈی چوک، چوک شاہ عباس اور نیو شاہ شمس کالونی کے گیٹ کے اطراف سےتجاوزات کو کلیئر کروا دیا،علاوہ ازیں عوامی شکایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی میں جھونپڑیوں کو ختم کرا دیاجبکہ فٹ پاتھ اور روڈ پر موجود تجاوزات کو بھی ختم کرا دیا گیا۔
ملتان سے مزید